حیدرآباد۔16۔جنوری(اعتماد نیوز)وائی ایس آر کانگریس پارٹی نے فیصلہ کیا کہ کل سے منعقد شدنی اسمبلی اجلاس میں وہ تلنگانہ پر پر مباحث میں شامل نہیں رہینگے۔ اور اس بل پر ووٹنگ کے لئے زور دینگے۔ چنانچہ
آج پارٹی کے اہم اجلاس کے بعد اس پارٹی کے رکن اسمبلی بی کروناکر ریڈی نے میڈیا سے کہا کہ کل اسمبلی اجلاس میں وائی ایس آر کانگریس پارٹی اپنے رائے کو ظاہر کریگی۔ انہوں نے کہا کہ وائی ایس آر کانگریس پارٹی مکمل طور پر ریاست کی تقسیم کی مخالفت کرتی ہے۔